5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوریا میں پانی کے ٹینک کے اندر فیشن شو منعقد کیا گیا
جنگ نیوز -
سیول . . . ریمپ پر کی جانے والی ماڈلنگ اب پرانا اندا ز بن گیا ہے کیونکہ اب پانی کے اندر بھی فیشن شو کا انعقادکیاجارہا ہے۔ حال ہی میں سیول میں ایک شاپنگ مال کے افتتاح کے موقع پر دلچسپ انداز کا فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں ماڈلز نے کیٹ واک کرنے کے بجائے تیرتے ہوئے کوریا کے روایتی ملبوسات کی نئی رینج متعارف کروائی۔ پانی کے ایک بڑے سے ٹینک میں منعقد کئے گئے اس فیشن شو میں کوریا کے مشہور فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش کی گئی جسے اپنی نوعیت کا پہلا فیشن شو قرار دیا جارہا ہے۔