تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

رشی اور نیتوسنگھ30سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ

جنگ نیوز -
ممبئی . . . ماضی کی مقبول جوڑی اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک دہائی کے بہترین اداکار رشی اور ان کی اہلیہ نیتو کپور ایک بار پھر اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔حقیقی اور فلمی پردے کی یہ کامیاب جوڑی بھارت کے ڈزنی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم دو دونی چار میں مکمل کہانی کے کرداروں کی عکاسی کرے گی۔پہلی لائیو ہندی ایکشن فلم دو دونی چار ایک ایسی متوسط طبقے کے گھرانے کی کہانی کا احاطہ کرے گی جو اپنی محدود آمدنی سے گھر کا خرچ چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔دو دونی چار کے ہدایتکار حبیب فیصل ہیں اور اسے 8اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کردیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.