5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کیوی بورڈ نے پاکستان ٹیم کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کردی
جنگ نیوز -
ویلنگٹن . . . نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس سال کے آخر میں ہونے والی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں ردوبدل کا اعلان کردیا، نئے شیڈول کے مطابق سیریز میں ایک ٹیسٹ میچ کم کر کے ایک ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا اضافہ کردیا۔ اس بات کا اعلان نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیٹیو جسٹن وان نے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں بورڈز کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے جس کا مقصد اگلے سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری ہے، پرانے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کو دورے پر 3 ٹیسٹ کھیلنے تھے، مگر ایک ٹیسٹ میچ کم کرکے ایک ون ڈے میچ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا اضافہ کردیا گیا ہے، نئے شویڈول کے مطابق سیریز اب دو ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 26 سے 30 دسمبر تک ہوگی جبکہ پہلا ٹیسٹ 7 جنوری سے ہیملٹن اور دوسرا 15 جنوری سے ویلنگٹن میں ہوگا، 6 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 22 جنوری سے 5 فروری کے درمیان کھیلی جائے گی، ورلڈ کپ کرکٹ اگلے سال فروری سے اپریل کے درمیان بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔