تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لیگو بلاکس کی مدد سے تیار کیا گیادنیا کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز

جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . جنگی جہاز عام طور پر مختلف دھاتوں کی مدد سے تخلیق کئے جاتے ہیں اور ان کی قابلیت اور صلاحیت بیحد خطرناک ہوتی ہے کیونکہ یہ زیادہ تر جنگوں کا حصہ بنائے جاتے ہیں۔Yamatoنامی بحری جنگی جہاز کو دنیا کا سب سے بڑا جنگی جہاز مانا جاتاہے لیکن جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ڈیزائنرJumei Mitsuiنے لیگو کے ذریعے اس کا دیو ہیکل کھلونا ماڈل بھی تیار کرلیا ہے۔ چھ سال اور چار مہینے میں تیار کیا گیاYamatoوار شپ کا یہ لیگو ماڈل 150کلو گرام وزنی،6اعشاریہ6میٹر لمبااور ایک میٹر چوڑا ہے اس میں جنگی جہاز کی تمام چھوٹی جزئیات کو واضح کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.