5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امریکا :مرغی کے انڈوں میں نئی بیماری ،کروڑوں انڈے بازار سے واپس
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . مرغی کے انڈوں سے Salmonella نامی نئی بیماری کے پھوٹ پڑنے کے خدشے کے پیش نظر ایک جانب جہاں امریکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں ماہرین صحت بھی اس سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ ان کے نزدیک اس بیماری کی وجہ مرغیوں کو دیا جانا والا دانا ہوسکتا ہے۔ امریکا میںSalmonella نامی بیماری پھوٹ پڑنے کی تحقیقات کیلئے50کروڑ انڈوں کو واپس منگوا لیا گیا ہے۔Iowa کے Hillandale Farms نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نےSalmonellaکی تصدیق ہونے کے بعد 170ملین انڈوں کو واپس منگوالیا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پرIowaکے ایک اور فارمز نے380ملین انڈوں کو واپس منگوا لیا ہے۔ مئی اور جولائی کے درمیان Salmonella کے 200کیسز سامنے آئے تھے جو معمول سے کافی زیادہ ہیں۔Cornell University میں مائیکرو بیالوجی کے پروفیسرPatrick McDonough کے مطابق حالیہ بیماری مرغیوں کے خراب دانے کے باعث ہوسکتی ہیں۔