5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
چین میں بد ترین سیلاب، ہلاکتوں کی تعدادڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . چین میں بد ترین سیلاب کی وجہ سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ اب تک ہلاک ہو نے والے افرا د کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ چین کے شہر dandong میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 2 لاکھ 50 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو ورکرز بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں ، دریائے yalu میں شدید بارشوں کے بعد طغیانی آنے کے بعد اس علاقے سے 2 لاکھ 53 ہزار افراد نے نقل مکانی کی ۔ ٹریفک اور سڑکوں کی صورتحا ل بھی انتہائی خراب ہے چین تبت ہائی وے کے درمیان 9 دن تک ٹریفک جام رہا جس میں 10 ہزار سے زائد گاڑیاں اور 30 ہزار لوگ پھنسے رہے ۔ چین مین جاری سیلابی صورتحال ملک میں گزشتہ 10 سالوں مین ہو نے والی بد ترین صورتحال ہے ۔ اور اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی لاپتہ ہیں۔