5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نرخوں میں26 پیسے فی یونٹ اضافہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کونرخوں میں26 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی نرخوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کے نرخ بڑھانے کے لئے ملک کی تمام9 تقسیم کار کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے تاہم اس میں کے ای ایس سی شامل نہیں ، بجلی نرخوں میں26 پیسے فی یونٹ اضافے کااطلاق اگست کے بلوں پرہوگا۔