5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
الطاف حسین کے بیان نے قوم کیلئے مشکلات پیدا کردیں، فضل الرحمن
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . جمعیت علمائے اسلام فضل الر کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان نے قوم کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں ، وہ اپنے بیان کی وضا حت کریں ۔ اسلام آباد میں لیبیا کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے امدادی سامان کی روانگی کے لئے منعقد تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الطاف حسین نے فوج کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فوج کو سیاسی نظام سے نکلنے میں وقت لگے گا۔انھوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی موجودگی میں وہاں طالبان کی کیا ضرورت ہے۔