تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چینلز بندش کیس، چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جیونیوز کی نشریات کی بندش کیخلاف سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعتکے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کہ چیرمین پیمرا نے دونوں چینلز کی نشریات جان بوجھ کر بند کرائیں اور 13 اگست کو عدالت کے سامنے بھی غلط بیانی کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیرمین پیمرا کا اصرارتھا کراچی میں امن و امان کے باعث نشریات بند ہوئیں جبکہ نشریات بند ہونے سے متعلق آئی جی سندھ کی رپورٹ اسکے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے وقارکامعاملہ ہے،جھوٹا بیان دینے پر پہلو تہی نہیں کی جاسکتی۔ کیبل آپریٹرز کے وکیل خالد انورکا موٴقف تھا کہ پیمرا کی طرف سے دو متضاد بیانات داخل کرائے گئے اور داخل متضاد بیانات میں الزام تسلیم بھی کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.