تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اکھٹے کئے گئے شواہد سے حقائق تک پہنچا جاسکتا ہے،کاظم ملک

جنگ نیوز -
سیالکوٹ…سانحہ سیالکوٹ پر سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کئے گئے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈکاظم ملک نے کہا ہے کہ کمیشن کو حق تک پہنچنے کے لئے اتنا مواد مل چکا ہے کہ سچ تک پہنچا جا سکے۔کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی تیاری میں2دن لگیں گے جس کے بعدرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادوں گا۔رپورٹ کا جائزہ لینا عدالت کا استحقاق ہے،رپورٹ کو سامنے لانا یا نہ لانا عدالت کا استحقاق ہے تاہم میرا یہ استحقاق نہیں ہے کہ رپورٹ سامنے لاؤں۔سیالکوٹ سانحہ میں بہت سے شواہداکھٹے کئے گئے ہیں جن کے ذریعے حقائق تک پہنچا جاسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کے علاوہ دیگر افراد بھی وہاں موجود تھے،میں حق اور سچ تک پہنچ گیا ہوں حقائق جاننے کے لئے صرف ایس ایچ او کا ہونا ہی لازمی نہیں ہے۔صدرڈسٹرکٹ بارسیالکوٹ نے بھی انکوائری کمیشن کے سامنے بیان دیا ہے جو کمیشن نے قلم بند کیا ہے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.