تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب متاثرین کی مدد میں اعتماد کا فقدان ہے، ڈاکٹر سلمان شاہ

جنگ نیوز -
کراچی…سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ 2005 زلزلے میں حکومت اور عوام متحدتھی لیکن سیلاب متاثرین کی مدد میں عدم اعتماد کا فقدان دیکھائی دے رہا ہے۔سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے رقم درکار ہوں گے اس لیے حکومت آئی ایم ایف سے مزید رقم لے سکتی ہے۔ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بجٹ خسارہ 4 فی صد سے بڑھا کر 5.5 فی صد تک کرسکتی ہے جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سیاسی جماعتوں اور عوام کا حکومت پر اعتماد کا فقدان دیکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بہت سی اشیا خوردونوش درآمد کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.