5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:بینک کاؤنٹر سے 67 لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی. . .. . .. . . کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں قائم بینک کاؤنٹر سے دو مسلح ملزمان نے 67 لاکھ روپے لوٹ لئے،تاہم اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے انھیں رقم سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی گلشن اقبال ٹاؤن عبداللہ شیخ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجیسپتال کی حدود میں موجود سونیری بینک کے مریضوں کے کاؤنٹر سے 67 لاکھ 60 ہزار روپے اسلحے کے زور پر لوٹ لئے اور فرار ہونے لگے،تاہم اتنی ہی دیر میں آغا خان اسپتال کی سیکورٹی نے پولیس کو اطلاع کردی،جس پر نیو ٹاؤن تھانے کی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو رقم کے بیگ سمیت گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے لوٹی گئی تمام رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت آغا وقار پٹھان اور عبدالحفیظ کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی عبداللہ شیخ کے مطابق ملزم آغا وقار پٹھان کی جیب سے سندھ پولیس کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے،جس کے مطابق وہ stanographerہے۔پولیس نے دو ملزمان کے موبائل فونز اور ٹی ٹی پستول بھی ضبط کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔