5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
برازیل:جھاڑیوں میں لگی آگ نے آتشی طوفان کا روپ دھارلیا
جنگ نیوز -
ساؤپاؤلو. . .. . . . . .برازیل کی ریاست ساؤپاؤلو میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ نے خوفناک آتشی طوفان کا روپ دھار لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں خشک سالی اور ہوا میں نمی کے انتہائی کم تناسب کی وجہ سے ملک بھر میں جھاڑیوں اور جنگلات میں آگ بھڑکنے کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔تازہ ترین واقعہ ریاست ساؤپاؤلو کے قصبہ اراکا ٹوبا میں پیش آیا ۔جہاں زیادہ درجہ حرارت کے باعث جھاڑیوں میں لگنے والی آگ اور خشک طوفانی ہواؤں نے آتشی طوفان کا روپ اختیار کر لیا ۔اس دوران آگ کے کئی میٹر اونچے شعلے گول دائرے کی صورت میں رقص کرتے رہے ۔آتشی طوفان کی وجہ سے ہائے وے پر ٹریفک معطل رہی اورقریبی کھیت جل گئے جبکہ آگ کے بگولے تیزی سے نمودار ہوکر غائب ہو گئے۔مقامی انتظامیہ نے کسانوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ کٹائی کے بعد بچ جانے والے جھاڑ جھنکار کو آگ نہ لگائیں کیونکہ اس سے آتشی طوفان کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔