تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور:بیٹے نے والدہ کی دوسری شادی سے دالبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور کے علاقے راوی بلاک اقبال ٹاؤن میں خاتون پولیس افسر کے 30سالہ بیٹے نے والدہ کی دوسری شادی سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ورثا کے مطابق ایس پی عہدہ کی ایک افسر نے خاوند کی وفات کے بعد دوسری شادی کر لی اور اسلام آباد شفٹ ہو گئی۔جبکہ بیٹے احمد جمال کو نانا نانی کے پاس چھوڑ دیا۔والد کی شفقت اور ماں کی محبت سے محروم احمد جمال نے منشیات کا استعمال شروع کر دیا۔اس نے نانی کے ساتھ بدتمیزی کے علاوہ محلے میں لوگوں سے لڑنا جھگڑنا معمول بنا لیا۔چھ ماہ پہلے اس نے ماں کو بتائے بغیر شادی کر لی لیکن منشیات کا استعمال بھی بڑھا دیا۔جس پر اسے اسپتل داخل کرایا گیا لیکن وہاں سے بھاگ آیا اور منگل کو بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد اس نے پنکھے سے پھندا لے کرخودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق احمد جمال کی والدہ نے بدنامی کے خوف سے نہ صرف پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا بلکہ میڈیا کو فوٹیج بنانے سے بھی روک دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.