5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دریائے سوات میں اونچے ، ادیزئی میں درمیانے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبرپختونخوا کے دریائے سوات میں اونچے اور دریائے ادیزئی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈسیل پشاور کے مطابق دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے یہاں پانی کااخراج چودہ ہزارتین سوپچیس کیوسک ہے دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر پانی کااخراج چوبیس ہزارچھ سو چورانوے کیوسک اور یہاں درمیانی درجے کا سیلاب ہے فلڈ سیل کے مطابق دریائے سوات میں خیالی اور دریائے پنجکوڑہ میں دیرتالاش کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔خیالی میں پانی کا اخراج پچیس ہزار تین سوایک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پچہترہزارسات سو کیوسک ہے،صوبے کے دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔