5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جیمز کیمرون فلم اوتار کے بعداب ٹائی ٹینک کو تھری ڈی میں پیش کرینگے
جنگ نیوز -
ہالی ووڈ.. . . .. . . .ہالی وُڈ کے معروف ڈائریکٹر جیمز کیمرون اواتار کے بعد ٹائے ٹینک کو تھری ڈی میں پیش کریں گے۔ فلم اواتار نے ہالی ووڈ میں تھر ڈی کا جنون پیدا کردیا ہے اور اس کے ہدایت کار جیمز کیمرون دوسرے معروف ڈائریکٹرز کو بھی ان کی موویز تھری ڈی میں لانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ نو منٹ کی اضافی فوٹیج کے ساتھ تھری ڈی اواتار کا اسپیشل ایڈیشن بھی 27 اگست کو امریکا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرون ایک کمپنی کی خدمات حاصل بھی کررہے ہیں تاکہ 1997 کی انکی سُر ہِٹ فلم ٹائی ٹینک کو تھر ڈی میں پیش کیا جاسکے۔ وہ اس کام کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے تاکہ انکے معیار پر پورا اترا جاسکے۔