تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور:کارخانے کی چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور کے علاقے شادی پورہ داروغہ والہ میں ایک کارخانے کی چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔جنہیں ریسکیو ٹیم نے ملبے سے نکال کر اسپتال داخل کرا دیا ہے۔موقع پر موجود لوگوں کے مطابق دھاگہ بنانے والی فیکٹری کی چھتیں اور دیواریں مخدوش ہیں اور اس بارے میں فیکٹری مالکان کو بتایا بھی گیا تھا لیکن انھوں نے نوٹس نہیں لیا۔بدھ کو سحری کے بعد شروع ہونے والی موسلا دھار بارش میں فیکٹری کی بوسیدہ عمارت کی چھت گرپڑی جس سے سوئے ہوئے تین مزدو ملبے تلے دب گئے تاہم ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے تینوں مزدوروں کو نکال کر اسپتال پہنچا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.