تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور:کینٹ میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی قتل کردی

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور کے علاقے نادرہ آباد کینٹ میں باپ نے غیرت کے نام پر جوان بیٹی کو قتل کیا اور پولیس بلا کر گرفتاری دے دی۔جنوبی چھاؤنی پولیس کے مطابق نادرہ آباد گلی نمبر دو کے رہائشی محنت کش محمد اشرف کے بقول اس کی 20سالہ بیٹی آمنہ نے علاقے کے ہی ایک نوجوان سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے جس پر اسے کئی بار منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی۔منگل کی رات آمنہ نے گھر چھوڑنے کی دھمکی دی تو وہ برداشت نہ کر سکا اور سحری کے بعد جب وہ سوئی ہوئی تھی تو اس نے کپڑے کا پھندا ڈال کر اسے ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم اشرف نے خود پولیس کو فون کیا اور گرفتاری دے کر اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.