تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

جنگ نیوز -
لاہور . . . آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختوانخواہ، اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکہ موسمیات کے مطابق آج را ت کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالا، سرگودھا، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ آج اور کل صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دوران مذید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختوانخواہ، پنجاب اور کشمیر مین کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ڈیرہ اسماعیل خان میں 113 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ۔ نور پور تھل میں 97، پاراچنار72،جوہر آباد 70، سیالکوٹ 62، میانوالی 61، گجرات 36، منڈی بہاالدین 34، لوئر دیر اور بالاکوٹ میں 30، لاہور 24 اور فیصل آباد میں 23 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.