5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
برطانوی خاتون نے بے وجہ پالتو بلی کو ڈسٹ بن میں بند کر دیا
جنگ نیوز -
لندن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بر طا نیہ میں ایک ادھیڑ عمر عورت نے را ہ چلتے ہوئے راستے میں بیٹھی ایک معصوم بلی کو بغیر کسی وجہ کے کچر ے کے ڈبے میں قید کر دیا۔اس خاتون کی اس ظالمانہ کاروائی کو سٹرک پر لگا کیمرہ ریکا رڈ کر رہا تھا ۔بلی کو ڈبے میں بند کر نے کے بعد یہ خاتون تیز قدمو ں سے چل کر وہا ں سے فرار ہو گئی جیسے انھوں نے کچھ کیا ہی نہیں ہو۔15گھنٹے تک یہ بلی اسی کچرے کے ڈبے میں بند اپنی مدد کیلئے میا ؤں میاؤں کرتی رہی۔اس بلی کا مالک اسے ڈھو نڈتا ہوا پہنچ گیا اور اپنی پا لتو بلی کی پکا ر کو سن کر اسے کچرے کے ڈبے سے باہر نکا ل لیا۔