تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

’ٹوئٹر‘ میرے بس کا نہیں،عمران خان نے اپنا پروفائل ختم کر دیا

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . جہاں ایک طرف بالی ووڈ میں سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور تمام چھوٹے بڑے اداکار اپنے مداحوں سے اس کے ذریعے رابطے میں ہیں وہیں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان اس کے استعمال سے عاجز ہیں اور اسی لیے انہوں نے اپنا پروفائل بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔عمران خان گو کافی عرصے سے ٹوئٹر کی دنیا میں شمولیت اختیار کیے ہوئے تھے تاہم ان کاماننا تھاکہ یہ دنیا بسانا ان کے بس کی بات نہیں۔جانے تو یا جانے نا نامی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار عمران خان بھی بیشک اپنے مداحوں سے رابطہ رکھنے اور انہیں اپنے بارے میں تازہ ترین معلومات سے باخبر رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم ٹوئٹر کے داؤپیچ سیکھناان کے لیے ایک مشکل امر تھا اور اسی لیے ٹوئٹر پر کئی مداحوں کے دلوں میں جگہ حاصل کرنے والے عمران کو اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتے ہی بن پڑی۔ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتے وقت اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے عمران کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر ان کا بہت اچھا وقت گزرا اور انہیں آن لائن اپنے مداحوں سے رابطہ قائم کرنے میں بہت مزا آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.