تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کزن میرج موروثی بیماریوں کی شرح میں اضافے کا سبب

جنگ نیوز -
لندن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . ایک حالیہ بر طا نوی تحقیق میں انکشاف کیاگیا ہے کہ کزن میرج کے باعث نو مو لو د بچوں میں جینیا تی بیماریوں کی شر ح میں اضافہ ہو رہا ہے۔تحقیق کے مطابق ہر سال سات سو بچے ایسے پیداہو تے ہیں جو مختلف موروثی بیمار یوں میں مبتلا ہو تے ہیں اور اس کا سب سے اہم سبب فرسٹ کزنز میں ہو نے والی شا دی ہے ۔ تحقیق میں یہ اہم انکشا ف بھی کیا گیا ہے کہ مو ر و ثی بیمار یوں والے بچو ں کی پیدا ئش کے سب سے زیا دہ واقعات پاکستانی نژاد برطانوی خا ندا نوں میں ہو تے ہیں کیونکہ ان میں تقریباًنصف شا دیا ں قریبی رشتہ دار وں میں طے پاتی ہیں۔تحقیق کے مطا بق فر سٹ کزنز میں شا دی کے بعد پیدا ہو نے بچو ں میں ز یا دہ شر ح اموات ، نا بینا پن ،کمزو ر قوّت ِ سما عت،پیدا ئشی جسمانی معذور اور کمزور نظا مِ انہضا م کی بیما ریوں کا خطرہ ہو تاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.