5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جان ابراہم تاریخی فلم میں جنگجو ہیرو کے روپ میں جلوہ گر
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی ووڈ میں تاریخی پسِ منظر میں فلمیں بنانے کا رجحان تیزی سے سامنے آرہا ہے اور کئی بڑے ہدایتکار مختلف تاریخی ادوار کی اپنی فلموں میں خوبصورتی سے عکاسی کرچکے ہیں جن میں مغلِ اعظم اور جودھا اکبر سرِ فہرست ہیں۔کئی صفِ اول کے اداکاروں کے بعد اب جان ابراہم بھی تاریخی دور پر بنائی جانے والی ایک فلم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔18ویں صدی کے پسِ منظر پر بننے والی اس فلم میں جان ابراہم ایک سورما اور جنگجو کے روپ میں نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری جان کے دوست سبال شیخاوت دیں گے جو پہلے ان کے کئی اشتہاروں کی ہدایتکاری بھی دے چکے ہیں۔جنگجوؤں کی داستان پر مبنی ایک کتاب سے ماخوذ اس فلم کے پروڈیوسر مدھو مانتینا ہیں جو پہلی ہی اس کتاب کے حقوق بھاری قیمت پر خرید چکے ہیں۔جان ابراہم جو اس فلم میں کام دوستانہ کے سیکوئل کے بعد شروع کریں گے اس فلم میں اپنے کردار سے انصاف کرنے کے لیے اُس دور کے خاص مارشل آرٹ کی تربیت لیں گے اور اپنی وضع قطع اس کردار کے مطابق ڈھالیں گے