5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
چودہ ہزار فٹ کی بلندی پر ’ریوبک کیوب‘ حل کرنے کا منفرد کارنامہ
جنگ نیوز -
ڈریزڈن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . جرمنی کے شہرDresdenسے تعلق رکھنے والے اسکائی ڈائیور29سالہLudwig Fichteنے 14ہزار فٹ کی بلندی پرسے اسکائی ڈائیونگ کے لیے چھلانگ لگانے کے بعد ریوبک کیوب حل کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔Fichte ریوبک کیوب حل کرنے کی اپنی صلاحیت میں مزید نکھار لانا چاہتا تھا لہٰذا اس نے اسکائی ڈائیونگ کے دوران14ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور31اعشاریہ5سیکنڈمیں5900فٹ کی بلندی پر ربر ڈونگی میں بیٹھ کر اپنا ریوبک کیوب حل کرلیا۔بیحد مستعدی سے ریوبک کیوب پزل حل کرنے کے بعد Fichteباآسانی اپنا پیرا شوٹ کھول کر زمین پر اُتر گیااور اب اُ س کا ارادہ ہے کہ وہ اسکائی ڈائیونگ کے دوران دو ریوبک کیوب حل کرکے اپنی صلاحیت میں مزید نکھار لائے۔