تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

راول پنڈی:صوبائی نشست پی پی 13میں ضمنی انتخاب

جنگ نیوز -
راول پنڈی . . . راول پنڈی میں پنجاب اسمبلی کے انتخابی حلقہ ، پی پی تیرہ کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، ماہ رمضان ہونے اور بارش کے باعث پولنگ آغاز پر کم ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا۔ پی پی تیرہ کی نشست ،، مسلم لیگ ن کے ملک یاسر رضا کی ، جعلی تعلیمی ڈگری کیس میں نااہلیت کے بعد خالی ہوئی تھی ، صوبائی اسمبلی کے اس حلقے میں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے جبکہ ووٹرز کیلئے کل ایک سو آٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ، یہ انتخابی حلقہ ملت کالونی، ڈھوکہ کھبہ، راول روڈ اور ان سے ملحقہ دیگر شہری علاقوں پر مشتمل ہے، آج کے اس ضمنی الیکشن میں اشتیاق احمد مرزا ، ملک غلام رضا ، راجہ شاہد پپو اور چوہدری عدنان سمیت گیارہ امیدوار میدان میں ہیں ، راول پنڈی شہر کے اس انتخابی حلقے میں پولنگ کا عمل پرامن رکھنے کیلئے پولیس کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں ،، شہر میں ابرآلود موسم اور وقفے وقفے سے بارش کے باعث دن آغاز پر پولنگ کا عمل سست دیکھنے میں آیا ،، اس الیکشن میں ووٹنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.