5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بالی وڈ فلم ’لفنگے پرندے‘ باکس آفس پر قابل ذکر بزنس کرنے میں ناکام
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . نیل نیتن مکیش اور دپیکا پڈوکون کی لو اسٹوری ’لفنگے پرندے‘ اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک باکس آفس پر کوئی قابلِ ذکر بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے۔ رواں ہفتہ کے دوران سنیما گھروں میں صرف50فی صد لوگ ہی آسکے اور فلم نے پہلے دن پورے بھارت میں توقعات سے بہت کم یعنی صرف35 ملین کا بزنس کیا۔ یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جانے والی اس فلم کی کہانی اسٹریٹ فائٹرز کے گرد گھومتی ہے۔