تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

حاملہ خواتین کو ’ڈائٹ سوفٹ ڈرنکس‘ سے اجتناب کرنا چاہیے،تحقیق

جنگ نیوز -
کوپن ہیگن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . طبی ماہرین نے حاملہ خواتین کو خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ’ڈائٹ سوفٹ ڈرنکس‘ سے بہر صورت اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح کے مشروبات میں موجود مصنوعی مٹھاس قبل ازوقت پیدائش کا باعث بن سکتی ہے۔اس تحقیق میں60ہزار حاملہ خواتین کا مطالعہ کیا گیا ۔ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قائم ایک طبی انسٹی ٹیوٹ کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ سوفٹ ڈرنک پینے والی حاملہ خواتین کے ہاں قبل از وقت ولادت ہوئی۔ تحقیق کے مطابق ایسی حاملہ خواتین جو دن بھر میں ایک بار سوفٹ ڈرنک استعمال کرتی ہیں ان میں قبل ازوقت پیدائش کے38فیصد جبکہ روزانہ چار بار سوفٹ ڈرنک استعمال کرنے والی حاملہ خواتین میں 78فیصد امکانات ہوتے ہیں۔امریکی ماہرین کے مطابق قبل ازوقت پیدائش میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے اس تحقیق سے سامنے آنے والے نتائج بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ان کے مطابق تحقیق سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ حاملہ خواتین کو توانائی سے بھر پور مشروبات مثلاً دودھ یا پھلوں کے جوس کے استعمال پر ہی توجہ دینی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.