تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خدا نہ کرے12اکتوبر،3نومبر والے حالات دوبارہ آئیں،چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . آئین میں 18ویں ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کرلئے ہیں ،، چیف جسٹس نے ایک موقع پر ریمارکس میں کہا کہ عدالت کو آئینی ترمیم کا جائزہ لینے کا اختیار حاصل ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 17 رکنی لارجر بنچ نے 18ویں ترمیم کے مقدمہ کی سماعت کی تو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھے،، ایک موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ خدا نہ کرے کہ ملک میں 12 اکتوبر یا 3 نومبر والے حالات دوبارہ آئیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے اور کوئی جج پی سی او میں حلف نہیں اٹھائے گا ،، چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کے تحفظ پر عدالت کا مکمل اتفاق رائے ہے اور 31 جولائی کے فیصلے میں واضح پیغام دیا گیا تھا کہ کوئی جج نیا حلف نہیں لے گا ،، خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق کو دلائل دینے کیلئے کہا ، اس پر اٹارنی جنرل نے پیر تک مہلت کی درخواست کی تو مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.