تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سہ ملکی سیریز، بھارت اور نیوزی لینڈ آج آخریمیچ میں مد مقابل

جنگ نیوز -
کولمبو . . . بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ملکی سیریز کا آخری اور اہم میچ آج کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم فائنل میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔ سری لنکا کے شہر دمبولا میں جاری ون ڈے سیریز میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے، اور بونس پوائنٹ بھی حاصل کیا ہے، تین میچز کے بعد نیوزی لینڈ کے 7اور بھارت کے 5 پوائنٹس ہیں، آج کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم ہفتے کو ٹرافی کے لئے سری لنکا کے مدمقابل ہوگی، اگر بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکا تو کیوی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور کیوی قائد راس ٹیلر پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم آج کا میچ جیت کر فائنل کے لئے کوالی فائی کرلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.