5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک ایکس چینج ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ملتوی
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج کے چئیرمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا یہ اجلاس چئیرمین کے ایس ای زبیر سومرو کے مارجن ٹریڈ کی پروڈکٹ پر لگائے جانے والے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے بلایا گیا تھا جس کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا مگر چئیرمین کے ایس ای کی شہر میں عدم دستیابی کی وجہ سے اب اس اجلاس کو آگے بڑھا دیا گیا ہے ۔ ایک ڈائریکٹر کے ایس ای نے جیونیوز کو بتایا کہ کے ایس ای کے چئیرمین کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کے خلاف ورزی ہے اور بورڈ کی اکٹریت اس پروڈکٹ کے حق میں ہے لہذا ایسے میں چئیرمین کی جانب سے پروڈکٹ پر اعتراضات کا مقصد جان بوجھ کر مارکیٹ میں فنائنسنگ کے زرائع کی دستیابی میں تاخیری حربے استعمال کرنا ہے ۔ کل ہونے والا اجلاس گذشتہ پندرہ روز میں بورڈ کا ہونے والا دوسرا اجلاس ہے جو چئیرمین کی عدم شرکت کی وجہ سے آگے بڑھادیا گیا ہے۔