تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یو ایس اوپن:رافیال نڈال اور کیرولائن ووزنیاکی ٹاپ سیڈ ہوں گے

جنگ نیوز -
نیویارک . . . سال کے آخری ٹینس گرینڈ سلم ایونٹ یو ایس اوپن کے لئے اسپین کے رافیال نڈال اور ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی ٹاپ سیڈ ہوں گے۔نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن کا آغاز 30 اگست سے ہوگا جس میں دفاعی چیمپین یان مارٹن ڈیل پوٹرو اور خواتین کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز انجری کی وجہ سے شریک نہیں ہوں گے، مردوں میں ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیال نڈال ہوں گے جبکہ پانچ بار کے چیمپین راجر فیڈرر ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ ہوں گے، خواتین میں ڈینش کھلاڑی کیرولائن ووزنیاکی ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپین بیلجئم کی کم کلائسٹرز سیکنڈ سیڈ ہوں گی، ایونٹ کے ڈراز کا اعلان آج کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.