تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

میکسیکو،ڈرگ مافیا کے ہاتھوں14خواتین سمیت72افراد ہلاک

جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی . . . فارن ڈیسک . . . میکسیکن بحریہکو شمالی میکسیکو کے ایک دیہی علاقے سے 72لاشیں ملی ہیں، امریکی خبر رساں ادارے نے نیوی کے ذرائع سے بتایا کہ امکان یہی ہے کہ ان افراد کو منشیات فروشوں نے گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے،مرنے والوں میں58مرد اور14خواتین شامل ہیں۔ میکسیکو کے صدر فلپ کالڈرن کی طرف سے 2006سے جاری ڈرگز مافیا کے خلاف لڑائی میں یہ اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں سمجھی جا رہی ہیں، جب کہ مجموعی طور پر اس لڑائی میں اب تک28ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.