تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سورج کی مانند نیا ستارہ دریافت،مزید سیاروں کی موجودگی کا امکان

جنگ نیوز -
جینوا . . . فارن ڈیسک . . . سورج کی مانند ایک اور ستارے کی دریافت ہو گئی ،نظام شمشی کے باہر ایسے سیاروں کو "exoplanets" کہا جاتا ہے اور یہ سب سے چھوٹے ہوتے ہیں،امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین فلکیات کہتے ہیں اس طرح کی تلاش سے وہاں مزید سیاروں کی موجودگی کے نشانات ملتے ہیں۔انہوں نے سورج کی مانند ایک ستارے کی دریافت کی ہے جس پر سات مختلف قسم کے سیارے ہیں۔یہ ستارہ نظام شمشی کے بعد سب سے چھوٹا ہو سکتا ہے۔اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ ستارا ایک سو لائٹ ائیر سے زیادہ فاصلے کا حامل ہے اور یہ سب سے اہم دریافت خیال کی جارہی ہے۔ایک خلاباز کے مطابق اس دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ کائنات مختلف سیاروں سے بھری پڑی ہے۔ واشنگٹن کے کارنیجی انسٹی ٹیوٹ فار سائنس کے ماہر ایلن باس کے مطابق کچھ سیارے زمین سے13سے 25گنا بڑے ہیں۔ اس ستارے کی تحقیق میں سویٹزر لینڈ، فرانس،جرمنی اور پرتگال کے سائنسدانوں نے حصہ لیا ۔اس تحقیق کو جریدےAstronomy and Astrophysics. میں شائع کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.