5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اوگرا کا قادر پور اور چاندہ فیلڈ گیس کی نئی قیمتوں کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی . . . آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قادر پور اور چاندہ فیلڈ گیس پر نظرثانی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اوجی ڈی سی ایل کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق قادر پور گیس فیلڈ کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 227 روپے سے بڑھا کر 230 روپے 76 پیسے کردی گئی جبکہ چاندنہ گیس فیلڈ کی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2 ڈالر 72 سینٹس مقرر کردی۔تجزیہ کاروں کے مطابق چاندنہ گیس فیلڈ کی وہیل ہیڈ گیس پرائس کو سابقہ قیمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا دورانیہ یکم جولائی سے دسمبر 2010 کے لیے ہے جس پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔