تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب متاثرین کے لییآئی ایم ایف سے مزید قرض لینے کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی . . . پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے سیلاب متاثریں کے لیے 50 کروڑ ڈالر ہنگامی بنیاد پر قرض دینے کے لیے درخواست کرے گی جبکہ رواں مالی سال ترقی کی شرح 4.5 فی صد کم ہوکر 3 فی صد رہ سکتی ہے۔پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ رواں مالی سال بجٹ خسارے میں اقدامات کر کے 4 فی صد پررکھا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے قرض کی دو قسط 2 ارب 56 کروڑ ڈالر کے لیئے اعدادوشمارپر بات چیت کی جائے گی۔ڈاکٹر ندیم الحق کا کہنا تھا کہ آمدنی میں اصافے کے لیے نج کاری کا خصوصی پروگرام مرتب دیا گیا ہے جس میں سرکاری شعبے میں چلنے والی کارپوریشنوں کی فروخت شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ محصولات میں 100 ارب روپے تک اصافے کے لیئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو پر خرچ ہونے والی رقوم سے معاشی ترقی کی رفتار میں بہتری آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.