تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ڈیمز نہ ہونے سے240ارب روپے مالیت کا پانی ضائع

جنگ نیوز -
کراچی . . . ملک میں حالیہ بارشوں و سیلاب اور ڈیمز نہ ہونے کے باعث 240 ارب روپے مالیت کا پانی ضائع ہوگیا۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے چیئرمین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں سیلاب سے 4 کروڑ ایکرز فٹ زمین جتنی پانی ضائع ہوگئی ہے ، انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ ایکڑ فٹ زمین کے لیے پانی کی مالیت 6 ارب روپے ہوتی ہے ۔چیئرمین نے مزید بتایا کہ اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی جمع کرنے کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت 67 لاکھ 70 ہزار ایکڑز، منگلا ڈیم کی 48 لاکھ ایکٹر جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت 50 لاکھ 66 ہزار ایکڑ ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ڈیموں کی تعمیر میں تاخیری سے نہ صرف ملک کو سیلاب جیسے آفات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ 240 ارب روپے مالیت کے پانی کو بھی ضائع ہونے سے نہیں بچایا جاسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.