5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کا پاکستان کی’بی‘ ریٹنگ برقرار رکھنے کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی . . . حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بین الاقوامی امداد ملنے اور آئی ایم ایف کی جانب سے شرائط میں نرمی کی توقعات دیکھتے ہوئے اسٹینڈرڈ اینڈ پورزپاکستان کی ’بی ‘ ریٹنگ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے تجزیہ کار ’اگسٹ بے نرڈ‘ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو دیئے جانے والے قرض پر شرائط میں نرمی متوقع ہے جبکہ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ملنے والی امداد سے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات میں کچھ کمی آئے گی۔اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کاکہنا ہے کہ پاکستان میں مثبت تبدیلیوں پربھی نظر رکھی جائے گی جس میں مالیاتی اور قرضوں کے حوالے سے پالیسیاں شامل ہیں جبکہ خدمات اور اشیا پر ٹیکس شامل ہے جسے اکتوبر تک موخرکردیا گیا ہے۔