تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

الطاف حسین کا بیان جرنیلوں کو بھی پسند نہیں آیا ہوگا، سلمان تاثیر

جنگ نیوز -
لیہ . . . . . . . . گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے جرنیلوں کے بارے میں جو بیان دیا ہے وہ فوجی جرنیلوں کو بھی پسند نہیں آیا ہوگا ۔یہ بات انہوں نے لیہ میں سیالب متاثرین سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ سیاسی جماعتوں کی سوچ ہے میں اس میں مداخلت نہیں کر سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو تقویت دینے کے لئے ہم نے مخلوط حکومت قائم کی جس کی ضرورت نہیں تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری پر تنقید کرنا اور بار بار تنقید کرنا ایک پالیسی بند گئی ہے ۔صدر زرداری کا بڑا پن تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات وزیر اعظم اور پارلی منٹ کو دیئے ۔تاریخ میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا کہ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگا کر نہیں آیا ۔ہم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.