تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یمن میں موجود القاعدہ امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ، رپورٹ

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . امریکا کی سلامتی کو اب یمن میں موجود القاعدہ سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سی آئی اے کو یقین ہے کہ یمن میں موجود القاعدہ کی شاخ اسامہ بن لادن کی بانی تنظیم القاعدہ سے زیادہ طاقتور بن چکی ہے۔سی آئی اے یمن میں امریکی فوجی آپریشن کے بارے سوچ رہی ہے اور اس میں ڈرونز طیارے بھی استعمال میں کیے جائیں گے۔امریکی اسپیشل فورسز یمنی حکومت کے ساتھ القاعدہ کے خاتمے کے لیے کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں۔یمن میں القاعدہ تنطیم کی قیادت امریکی نژاد مذہبی رہنما انور الاول لاکی کے پاس ہے۔انسداد دہشت گردی کے ماہر کے مطابق پاکستان میں القاعدہ کی طرح یمنی القاعدہ پر دباوٴ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.