5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ن لیگ کے خلاف ایم کیو ایم نے بھی تحاریک استحقاق جمع کرادیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . . مارشل لا کی حمایت میں بیان دینے پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے والی مسلم لیگ نون کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نے ایسی ہی دو تحاریک ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سیکریٹری کو دو تحاریک استحقاق اور سیال کوٹ میں دو بھائیوں کے قتل کے خلاف تحریک التوا پیش کیں ،، مسلم لیگ نون کے خلاف پہلی تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ شریف برادران کے بیرون ملک جانے کے بعد سات برس تک پارلے منٹ کو غلط بیانی کی جاتی کی رہی ، دوسری تحریک میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن والوں نے رات کی تاریکی میں آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں اور بتایا جائے کہ جمہوریت سے فوج کا کیا تعلق ہے ،، بعد میں میڈیا سے گفت گو میں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ نون والے قوم سے غلط بیانی کرتے ہیں ۔