5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
طلب میں کمی کے باوجود بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ ہے، پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور .. . . . . . . ملک میں بجلی کی صورتحال میں بہتری نہیں آ سکی طلب میں کمی کے باوجود شارٹ فال تقریباً ایک ہزار میگاواٹ ہے جبکہ غیر اعلانیہ بندش بھی عذاب بنی ہوئی ہے ۔۔پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 13779 ڈیمانڈ 14800 میگاواٹ ہے ،ایک ہزار میگاواٹ شارٹ فال پورا کرنے کے لئے شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق بحران کے باوجود کراچی کو 730 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار میں ہائیڈل 6351 ،تھرمل 2368 ،آئی پی پیز 4998 اور رینٹیل پاور کا تناسب 52 میگاواٹ ہے ۔متعدد تھرمل پاور پلانٹس ابھی بند ہیں۔