5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
راول پنڈی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری،ٹرن آوٴٹ بہتر ہوگیا
جنگ نیوز -
راول پنڈی . . . . . . . . . راول پنڈی میں پنجاب اسمبلی کے انتخابی حلقہ ، پی پی تیرہ کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے، پولنگ کے آغاز پر کم ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا تاہم دوپہر کے وقت اس میں بہتری آگئی۔ پی پی تیرہ کی نشست ،، مسلم لیگ ن کے ملک یاسر رضا کی ، جعلی تعلیمی ڈگری کیس میں نااہلیت کے بعد خالی ہوئی تھی۔صوبائی اسمبلی کے اس حلقے میں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک سو آٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ یہ انتخابی حلقہ ملت کالونی، ڈھوکہ کھبہ، راول روڈ اور ان سے ملحقہ دیگر شہری علاقوں پر مشتمل ہے، اشتیاق احمد مرزا ، ملک غلام رضا ، راجاشاہد پپو اور چودھری عدنان سمیت گیارہ امیدوار میدان میں ہیں۔ راول پنڈی شہر کے اس انتخابی حلقے میں پولنگ کا عمل پرامن رکھنے کے لئے پولیس کے اضافی دستے تعینات کئے گئے تھے۔مسلم لیگ نون کے امیدوارملک غلام رضانے پولنگ انتظامات پر مخالفین کے بعض الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کا عمل شفاف ہے۔