تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جعفرآباد:ڈیرہ الہ یار میں نیا سیلابی ریلا داخل، پانی کی سطح مزید بلند

جنگ نیوز -
جعفرآباد . . . . . . . .جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ الہ یار میں ایک اور نیا سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز ڈیرہ الہ یار بائی پاس پر پانی کے اخراج کے لئے لگائے جانے والے تین مختلف کٹ سے پانی کے بہاؤ میں مزید تیزی آگئی ہے۔۔جعفرآباد میں آنے والے نئے سیلابی ریلے سے صحبت پور ،روجھان جمالی اور گنداخا کے علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی ہے۔ جبکہ پاک آرمی کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام آج بارہویں روز بھی جاری ہے۔ متاثرین کو ہیلے کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ جبکہ جھل مگسی ،گنداوہ، ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں میں پناہ لینے والے ہزاروں متاثرین کی مشکلات میں روز بروز بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے جنہیں خوراک ادویات اور صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ متاثرین میں ہیضے اور دیگر خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ جعفرآباد اور نصیرآباد میں آنے والے سیلاب سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 تک پہنچ چکی ہے۔ ادھر ڈیرہ الہ یار اور اوستہ محمد کا آج گیارہویں روز بھی ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.