5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شہری حکومت کراچی کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرمظاہرہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . . کراچی کی شہری حکومت کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی آفس پر مظاہرین کی بڑی تعداد نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کچھ دیر کے لیے ایم اے جناح روڈ پر بھی بلاک کردی ، ملازمین کاموقف تھا کہ کئی ماہ سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی میں تا خیر کی جارہی ہے اور اگست کی25 تاریخ ہونے کے باوجود انہیں اب تک ماہ جولائی کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی جس سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو انتہائی پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے ۔ملازمین نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے نعرے بازی بھی کی۔