5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کٹی ہوئی آبادیوں تک پہنچنے کیلئے مزید40 ہیلی کاپٹرزکی اپیل،اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . .اقوام متحدہ نے کہاہے کہ60 لاکھ سیلاب متاثرین کوفوری طورپرخوراک، پینے کے صاف پانی اور رہائش کی سہولیات کی ضرورت ہے، جبکہ عالمی خوراک پروگرام صرف انیس لاکھ متاثرین کوامدادپہنچاسکاہے، کٹی ہوئی آبادیوں تک پہنچنے کے لئے مزید40ہیلی کاپٹرزکی اپیل کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں کے نمائندوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ابھی تک دس لاکھ شیلٹرزفراہم کئے گئے ہیں جن میں خیمے اورپلاسٹک شیٹس شاملہیں، مزیدبیس لاکھ کی خریداری جاری ہے، عالمی ادارہ صحت کی طرف سے بتایا گیاکہ چارہزاراسپتال اوربنیادی صحت کے مراکزتباہ ہوگئے اورسیلابی پانی کھڑاہونے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا، خسرہ کھانسی اور ہیضے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔