5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کالاباغ ڈیم ہوتا تو ملک میں سیلاب سے تباہی نہ آتی،پرویز الٰہی
جنگ نیوز -
میانوالی . . . . . . . . . سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ آج اگر کالاباغ ڈیم ہوتا تو ملک میں سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میانوالی میں سابق صوبائی وزیر گل حمید خان روکھڑی کی اہلیہ اورممبر قومی اسمبلی حمیر حیات روکھڑی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کہہ دہا تھا کہ کالاباغ ڈیم بنا کر بے شک پنجاب کو پانی نہ دیا جائیلیکنعوام کو سستی بجلی فراہم کردی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں سرکاری خزانے میں 75 ارب روپے موجود تھے جبکہ موجودہ پنجاب حکومت ایک سو ارب روپے کی مقروض ہوچکی ہے ۔چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب اڑھائی سالوں میں اپنی کوئی ٹیم نہ بنا سکی یہی وجہ ہے کہ وہ سیلاب میں بہہ گئی ۔ایک سوال کے جوابمیں ان کاکہنا تھا کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں 45 فیصد اضافہ ہواہے کیونکہ وزیر اعلیٰ نے اٹھارہ محکمے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے وہ ناکام نظر آتے ہیں ۔