5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
چیف آف ایئر اسٹاف جونیئر اسکواش چیمپئن شپ وقار محبوب نے جیت لی
جنگ نیوز -
پشاور…چیف آف ایئر اسٹاف نیشنل جونیئر انڈر19 اسکواش چیمپئن شپ صوبہ سرحد کے وقار محبوب نے جیت لیا۔ پی اے ایف اسکواش کمپلیکس پشاور میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے انڈر19 فائنل میں صوبہ سرحد کے وقار محبوب نے اپنے ہی چھوٹے بھائی وقاص محبوب کو تین صفر سے ہرا دیا۔ انڈر17 فائنل میں پی اے ایف کے ناصر اقبال نے پنجاب کے ہارون صمد کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا ، انڈر15 کا |ٹائٹل پنجاب کے علی بخاری نے جیت لیا ،انہوں نے پی اے ایف کے فراز محمد کو تین صفر سے ہرایا۔ انڈر13 کے فائنل میں پنجاب کے طیب اسلم اور انڈر11 میں پنجاب کے اسرار احمد کامیاب رہے ، فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل فیض عامر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔