تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شریف برادران اہلیت کیس: وفاق کی اپیلوں کی سماعت9ستمبر تک ملتوی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے وفاق کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیت سے متعلق وفاق کی اپیلوں کی سماعت9ستمبر تک ملتوی کر دی ، تاہم شہباز شریف کی اہلیت کے حوالے سے اپیل پر شہباز شریف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔شریف برادران کی اہلیت کے حوالے سے وفاق سمیت دیگر9 درخواستوں کی سماعت جسٹس موسی کے لغاری کی سربراہی میں جسٹس زوار حسین جعفری اور جسٹس شیخ حاکم پر مشتمل فل بینچ نے کی ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل افتخار حسین شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں تیاری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے ۔ تاہم خرم شاہ کے وکیل احمد رضا قصوری نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی ایک اور درخواست بھی عدالت کے سامنے موجود ہے جو شہباز شریف کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا نوٹی فیکیشن منسوخ کرنے کے حوالے سے ہے جس پر عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد شہباز شریف سمیت وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دئیے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.