تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

روشن چراغ نہ رہا…احمد فراز منوں مٹی تلے جا بسے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اردو کے نام ور شاعر احمد فراز کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ نماز جنازہ میں ممتاز شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ گردوں کے عارضے میں مبتلا اردو کے نامور شاعر پیر اور منگل کی درمیانی شب انتقال کر گئے تھے ۔ منگل کی شام ان کی میت اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ایچ ایٹ قبرستان لائی گئی تو ہزاروں مداح ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے موجود تھے ۔ احمد فراز کی نماز جنازہ جے یو آئی(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پڑھائی ۔ جبکہ سرحد کے سینئر وزیر رحیم دادا خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، مسلم لیگ(ن) کے رہنما سید غوث علی شاہ، سینیٹر ایس ایم ظفر، سینیٹر وسیم سجاد، سرمد صہبائی، افتخار عارف، منشا یاد، مسعود انور سمیت قلم کاروں، ادیبوں اور شاعروں کی ایک بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی ۔ موجودہ عہد کے عظیم شاعر کی جدائی پر بات کرتے ہوئے ادیبوں اور شاعروں نے کہا کہ احمد فراز کا کلام ان کی کمی محسوس ہونے نہیں دے گا ۔ احمد فراز محبت اور انقلاب کے شاعر کی حیثیت میں ہمیشہ منفرد انداز سے یاد کیئے جاتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.