تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متحدہ کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال اور صدارتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا ۔ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار نے کی۔ وفد میں ایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال کے علاوہ صدارتی انتخابات اور وفاقی حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت پر بات چیت کی گئی ۔ ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کو صدارتی انتخاب میں اپنی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام اہم امور پر قومی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا ۔ فاروق ستار نے وزیر اعظم کو باجوڑ متاثرین کی امداد کے لئے الطاف حسین کی طرف دس لاکھ کا چیک پیش کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.